نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

ملک میں مزید 5 بچے پولیو کے باعث معذوری کا شکار بن گئے


ملک میں مزید 5 بچے پولیو کے باعث معذوری کا شکار بن گئے


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ملک میں پولیو کی بیماری کا سب سے زیادہ شکار صوبے خیبر پختونخوا میں مزید پولیو کے مزید 4 جبکہ بلوچستان میں ایک اور کیس سامنے آگیا۔واضح رہے کہ وائلڈ پولیو وائرس-1 کے مزید 5 کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد سال 2020 میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 17 تک پہنچ چکی ہے۔خیبرپختونخوا کے ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق خیبرپختونخوا کے چاروں پولیو کیسز ایک ہی ضلع لکی مروت سے تعلق رکھتے ہیں۔ان میں تحصیل بٹانی کی یونین کونسل (یو سی) غنڈی حسن خیل میں 12 ماہ کا بچہ، اسی تحصیل کی یو سی کوٹکا عرب خان میں 18 ماہ کی بچی، تحصیل نورنگ کی یو سی بخمل احمد زئی میں 17 ماہ کے بچے اور یونین کونسل ابا خیل میں 11 ماہ کی بچی پولیو کا شکار بن کر معذور ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق نئے کیسز میں ایک پولیو کیس بلوچستان کے ضلع پشین کی تحصیل پشین میں سامنے آیا جہاں 7 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔یہ بات مدِ نظر رہے کہ کراچی میں پی ایس ایل میچز کے سبب 10 فروری کو پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا تھا جبکہ ملک بھر میں 17 فروری سے 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا۔خیال رہے کہ سال 2020 میں پولیو سے متاثر ہونے والے 17 بچوں میں سے 10 کا تعلق خیبرپختونخوا 5 کا سندھ اور 2 کا بلوچستان سے ہے، خوشقسمتی سے اس سال اب تک پنجاب میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts