نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

”حسن جہاں“ زندگی کا سب سے خاص کردار

”حسن جہاں“ زندگی کا سب سے خاص کردار 


لاہور(نیٹ نیوز)پاکستان کی نامور اداکار کبریٰ خان کا کہنا ہے کہ”حسن جہاں“زندگی کا سب سے خاص کردار ہے۔ اس وقت ”الف“ نامی ڈرامے میں کام کررہی ہیں جس میں ان کے ہمراہ احسن خان نے اہم کردار نبھایا۔
اس ڈرامے میں کبریٰ خان نے 'حسن جہاں' نامی کردار نبھایا ہے جو ایک خطاط کے عشق میں مبتلا ہوکر شوبز سے کنارہ کشی کرلیتی ہے۔
کبریٰ خان کو اپنے کردار کی وجہ سے مداحوں اور تجزیہ کاروں دونوں کا ہی مثبت ردعمل موصول ہورہا ہے۔
اس حوالے سے اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاو ¿نٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے 'حسن جہاں' کے کردار کو اپنی زندگی کا سب سے خاص کردار قرار دیا۔
کبریٰ خان نے اس پوسٹ میں اپنے کردار کی ایک تصویر بھی شیئر کی اور لکھا کہ ”حسن جہاں“ میں نے حسن جہاں کا کردار نبھایا نہیں بلکہ اس کردار کو جیا ہے، ہر اداکار اپنی زندگی میں ایک ایسا کردار ضرور ادا کرتا ہے یا کسی ایسے سکرپٹ کا ضرور انتخاب کرتا ہے جو اس کی زندگی تبدیل کردے۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts