نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

انڈر 19 ورلڈکپ سیمی فائنل،پاک ،بھارت ٹاکرا کل ہوگا


انڈر 19 ورلڈکپ سیمی فائنل،پاک ،بھارت ٹاکرا کل ہوگا


لاہور(نیٹ نیوز)روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی انڈر 19ٹیمیںجنوبی افریقہ میں جاری آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 کے پہلے سیمی فائنل میں کل پوچیف اسٹروم میں واقع جے پی مارکس اوول میں مدمقابل آئیں گی۔کرکٹ پنڈت اور دنیا بھر خصوصاً برصغیر میں موجود شائقین کرکٹ نے ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل پر نظریں مرکوز کررکھی ہیں۔ ایونٹ کی فاتح ٹیم 9 فروری کو شیڈول فائنل میں رسائی حاصل کرےگی۔ اس سے قبل دونوں ٹیمیں متعدد بارآئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ جیت چکی ہیں۔ پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم نے یہ کارنامہ 2 مرتبہ سرانجام دیاہے۔آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 9 مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آچکی ہیں جہاں کامیابی5مرتبہ پاکستان جبکہ 4مرتبہ بھارت کے نام رہی۔
یاد رہے کہ رواں ایڈیشن میں پاکستان نے تاحال بیٹنگ اور باو ¿لنگ دونوں شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے،بیٹنگ کے شعبے میں بھی پاکستان کی کارکردگی متاثر کن رہی ہے،سیمی فائنل میچ کے دوران پاکستان انڈر 19 ٹیم کی نظریں دائیں ہاتھ کے بلے باز حیدر علی پر جمی ہوں گی، نوجوان بلے باز نے کوارٹرفائنل میں 34 گیندوں پر 5 چوکوں کی مد د سے 28 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو ایک مستحکم آغاز فراہم کیا تھا۔
قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین حیدر علی نے کہا کہ افغانستان کےخلاف مثبت آغاز سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھارت کے خلاف میچ میں لمبی اننگز کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ حیدر علی نے کہاکہ ہر دن نیا ہوتا ہے اور وہ سیمی فائنل کے لیے میدان میں اترنے سے قبل کسی دباو ¿ کا شکار نہیں ہیں۔
دوسری جانب قومی انڈر 19 ٹیم کے ہیڈ کوچ اعجاز احمد نے کہا کہ بھارت کے خلاف سیمی میچ فائنل میچ فائنل کی حیثیت رکھتا ہے۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts