قلم دوست کے اعزاز میں پی ٹی آئی کے رہنما قاری ذوالفقار سیالوی کا ظہرانہ
مال روڈ(نوائے درویش رپورٹ )قلم دوست کے اعزاز میں پی ٹی آئی کے رہنما قاری ذوالفقار سیالوی کا پی سی میں ظہرانہ دیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق قلم دوست کے اعزاز میں پی ٹی آئی کے رہنما قاری ذوالفقار سیالوی کا پی سی میں ظہرانہ دیاگیا۔ اس میں صحافیوں کے ساتھ ساتھ سیاسی رہنماﺅں نے بھی شرکت کی
قلم دوست کی اس تقریب میں تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چودھری،چیئرمین قلم دوست سینئر صحافی ایثار رانا ، ندیم نظر،شہزاد فراموش اور دیگر لوگوں نے شرکت کی ۔ اس میں ملکی صورتحال کے علاوہ ادب اورصحافت پر بھی بات چیت ہوئی۔
اس بارے میں ایثار رانا نے کہاکہ میرا مقصد قلم قبیلے کواکھٹا کرنا ہے۔ مجھے جہاں بھی موقع ملتا ہے میں دوستوں کو اپنی تنظیم کے پلیٹ فارم سے متحد رکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔ میںنے اس فیلڈ میں بہت محنت کی ہے اورسب لوگ میرا بہت احترام کرتے ہیں۔
اس بارے میں سینئرصحافی اور میگزین ایڈیٹر ندیم نظر نے کہاکہ ایثار رانا کی کاوشیں قابل ستائش ہیں وہ ہمیںایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوںنے ہمیںجونیئرز کوبھی ساتھ لے کر چلنے کا درس دیا ہے۔











No comments:
Post a Comment