نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ، قائداعظم گولڈ کپ کل سے شروع ہوگا
لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام زمین نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ 2020ءکل سے شروع ہور ہی ہے۔ اس سلسلے میں لاہور پولو کلب میں پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ پریس کانفرنس میں لاہور پولو کلب کے صدر ملک عاطف یار ٹوانہ، ابراہیم سہیل ڈائریکٹر کارپوریٹ کمیونیکیشنز زمین ڈاٹ کام، رضوان کاظمی منیجر مارکیٹنگ زمین ڈاٹ کام، لاہور پولو کلب کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران آغا مرتضیٰ علی خان، عثمان حئی، آغا نجیب رضا اور کرنل (ر) مدثر شریف شامل ہیں۔
صدر لاہور پولو کلب ملک عاطف یار ٹوانہ کا کہنا تھا کہ زمین نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ 2020ء میں ٹاپ چھ ٹیمیں شامل ہیں اورہر ٹیم میں ایک غیرملکی کھلاڑی شامل ہیں جبکہ امپائرز بھی غیرملکی ہیں۔ لاہور پولو کلب کا شمار دنیا کے قدیم ترین کلبوں میں ہوتا ہے ریکارڈ کے مطابق 1886ءمیں یہاں پولو کھیلی گئی تھی۔انہوں نے زمین ڈاٹ کام کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے پاکستان کے پولو کے سب سے بڑے ایونٹ کو سپانسر کیا۔ ٹیموں میں پیبل بریکر، گارڈ گروپ /آرٹیما میڈیکل،ری ماو ¿نٹس، اے ایس سی، پی بی جی رسالہ اور اولمپیاء /ٹیکنی مین کی ٹیمیں شامل ہیں۔
زمین ڈاٹ کام کے ڈائریکٹر کارپوریٹ کمیونیکیشنزابراہیم سہیل کا کہنا تھا کہ زمین ڈاٹ کام ماضی میں بھی پولو کو سپورٹ کرتی رہے اور مستقبل میں بھی سپورٹ کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ غیرملکی کھلاڑیوں کا بڑی تعداد میں پاکستان میں کھیلنا کافی مثبت ہے۔ اس سے پوری دنیا میں پاکستان کا مثبت امیج جاتا ہے۔ ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور پولو کلب آغا مرتضی علی خان نے بتایا کہ دوہفتوں پر مشتمل اس ٹورنامنٹ میں ٹوٹل 22 میچز کھیلے جائیں گے۔ امید ہے کہ اس سال کی نیشنل اوپن بھی کافی زبردست رہے گی۔ کل دوپہر دو بجے پیبل بریکر کا ری ماو ¿نٹس کے ساتھ جبکہ دوپہر ساڑھے تین بجے پی بی جی کا مقابلہ اولمپیاء/ٹیکنی مین کے درمیان ہوگا۔ اسی طرح 8 مارچ 2020ئ کو ٹورنامنٹ کا فائنل شاندار طریقے سے منعقد کیا جائے گا۔








No comments:
Post a Comment