نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

تین کھلاڑیوں نے کرکٹ کوبدل کررکھ دیا،انضمام نے ان نام بتاکر حیران کردیا


 تین کھلاڑیوں نے کرکٹ کوبدل کررکھ دیا،انضمام نے ان نام بتاکر حیران کردیا


کراچی (نیٹ نیوز)پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر و لیجنڈری کرکٹر انضمام الحق نے دنیائے کرکٹ کے 3 ایسے نام پیش کیے ہیں جنہوں نے ا ±ن کے مطابق کرکٹ کے کھیل کو بدل کر رکھ دیا ہے۔
سابق کرکٹر انضمام الحق دنیائے کرٹ کا بڑا نام ہیں اور انہوں نے متعدد میچز میں پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ہے۔انضمام الحق نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں اپنے تجربے اور مشاہدے کے تحت دنیائے کرکٹ کے 3 ایسے کھلاڑیوں سے متعلق بتایا ہے جنہوں نے کرکٹ کو ہی بدل کر رکھ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاریخ میں 3 کھلاڑی ایسے ہیں جنہوں نے کرکٹ کو تبدیل کیا اور نیا سٹائل دیا، سب سے پہلے اس فہرست میں ویسٹ انڈیز کے سر ویوین رچرڈ تھے جنہوں نے پہلی بار فاسٹ بولرز کو فرنٹ فٹ پر کھیلنا سکھایا۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ دوسرے کھلاڑی سری لنکا کے جے سوریا تھے جنہوں نے ابتدائی 15 اوورز میں فاسٹ بولرز کی پٹائی شروع کی اور فیلڈرز کے اوپر سے شارٹس کھیلے، اسے بیسٹمین ہی تصور نہیں کیا جاتا تھا۔
انضمام نے بتایا کہ تیسرے کھلاڑی جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز ہیں جنہوں نے کرکٹ کو تیسری دفعہ بدل کر رکھا، کرکٹ کو تیز کرنے کا کریڈٹ اسی کو دوں گا، انہوں نے پیڈل سوئپ اور ریورس سوئپ مارنا شروع کیں۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts