نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

لندن فیشن ویک 2020 بھی متاثر


 لندن فیشن ویک 2020 بھی متاثر


لندن ،بیجنگ(نیٹ نیوز)چین سمیت دنیا کے کئی ممالک میں پھیلنے والے کورونا وائرس نے جہاں معیشت کو نقصان پہنچایا وہیں اس وائرس سے فیشن انڈسٹری بھی متاثر ہورہی ہے۔
کورونا وائرس کے خوف کی وجہ سے ’لندن فیشن ویک 2020‘ میں شرکت کے لیے آنے والوں کی تعداد بھی کم تھی جب کہ وائرس کے  کے پیشِ نظر شرکت کرنے والی تمام شخصیات کو سینیٹائزرز اور فیس ماسک لگائے ہوئے دیکھا گیا۔
اگرچہ لندن فیشن ویک میں مقبول چینی ڈیزائنر یوہان وینگ کو اپنی پہلی سولو کلیکشن کی نمائش میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ وائرس کی وجہ سے ان کے تمام ہاتھ سے بنے کرافٹ چین سے فیشن ویک شو تک نہیں آسکے۔
کورونا وائرس کی وجہ سے متعدد چینی فیکٹریاں اور کمپنیاں بند ہیں جب کہ کورئیر سروس بھی بند ہونے کی وجہ سے چینی ڈیزائنر اپنی تمام تر کلیکشن نمائش میں نہیں پیش کرسکیں۔
چینی ڈیزائنر کا کہنا تھا کہ ترسیل میں تاخیر کی وجہ سے ان کی نمائش متاثر ہوئی اور وہ اپنے تمام تر ڈیزائنز نمائش میں پیش نہیں کرسکیں۔دوسری جانب کورونا وائرس کی وجہ سے لندن فیشن ویک 2020 میں گزشتہ سال کے مقابلے میں شرکت کرنے والوں کی تعداد بھی کافی کم تھی۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts