نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

حنا خواجہ بیات کا کرونا کے حوالے سے وضو کی اہمیت پر زور


حنا خواجہ بیات کا کرونا کے حوالے سے وضو کی اہمیت پر زور



کراچی(نوائے درویش) اداکارہ و سماجی کارکن حنا خواجہ بیات نے دنیا بھر میں پھیلنے والی بیماریوں اور حفظان صحت کے اصولوں کے حوالے سے ایک خوبصورت پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔
حنا خواجہ بیات نے ویڈیو میں ہاتھوں کے ذریعے پھیلنے والے جراثیم کے حوالے سے کہا آج دنیا بھر میں ڈاکٹرز کہہ رہے ہیں کہ ہاتھ نہ ملائیں کیونکہ یہ جراثیم پھیلنے کا ذریعہ ہیں اس کے علاوہ وہ ہی چیزیں کھائیں جو حلال ہیں تاکہ خطرناک بیماریوں سے محفوظ رہیں۔
حنا خواجہ بیات نے وضو کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آج ڈاکٹرز بار بار ہاتھ دھونے کا مشورہ دیتے ہیں۔ یہ وہ چھوٹی چھوٹی چیزیں ہیں جو ہمارے معاشرے میں ہمارے بڑوں نے ہمیں سکھائیں اور ہمارا دین ہمیں سکھاتاہے۔ ہم اپنے دین، معاشرے اور اپنی معاشرت سے دور ہوتے جارہے ہیں کیا ہم اپنی جانوں پر خود ظلم نہیں کررہے۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts