کور کمانڈر پولو کپ:پریذیڈنٹ باڈی گارڈ نے جیت لیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر)لاہور گیریژن پولو کلب کے زیراہتمام کور کمانڈر پولو کپ 2020ءسپانسرڈ بائی جوبلی انشورنس ٹیم پریذیڈنٹ باڈی گارڈ (پی بی جی) نے جیت لیا، فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد چار کور کی ٹیم کو 6-5.5 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ادھر سب سڈری فائنل میں میلینم موورز نے گارڈ گروپ کو 9.5-4 سے شکست دیدی۔ فائنل دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی بڑی تعداد لاہور پولو اینڈ کنٹری کلب فیز ایٹ گراو ¿نڈ میں موجود تھی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجداحسان (ہلال امتیاز ملٹری) تھے، ان کے ساتھ جی او سی گیارہ ڈویڑن میجر جنرل محمد یوسف مجوکہ، جی او سی ٹین ڈویژن میجر جنرل محمد انیق الرحمان ملک، صدر لاہورگیریڑن پولو کلب کرنل شعیب آفتاب، سیکرٹری میجر (ر) بابر محبوب، میجر (ر) حسیب منہاس، فرید مظہر ریجنل ہیڈ جوبلی انشورنس، موجودہ اور سابق آرمی آفیشلز اور فیملیز کی بڑی تعداد مو جود تھی۔ پی بی جی اور چار کور کے درمیان فائنل کافی دلچسپ اور زبردست رہا۔ پریذیڈنٹ باڈی گارڈ کی طرف سے نکلوس اے ریسائیٹ نے شاندار کھیل پیش کیا اور شاندار تین گول سکور کیے جبکہ دیگر میں راجہ سمیع اللہ نے دو جبکہ لیفٹیننٹ کرنل رب نواز ٹوانہ نے ایک گول سکور کیا۔ چار کور کی ٹیم جن کو آدھے گول کا ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا کی طرف سے ارینسٹو ٹروٹز نے تمام پانچوں گول سکور کیے۔
ادھر سب سڈری فائنل میں ماریانو ریگل کے شاندار سات گولوں کی بدولت میلینم موورز کی ٹیم نے بآسانی گارڈ گروپ کو 9.5-4 سے ہرایا۔ ماریانو کے علاوہ دیگر دو گول بلال حئی نے سکور کیے جبکہ گارڈ گروپ کی طرف سے مینول ایڈورڈو کرانزا نے دو، احمد بلال ریاض اور حمزہ مواز خان نے ایک ایک گول سکور کیا۔ اختتامی تقریب میں کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان (ہلال امتیاز ملٹری) نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ جیتنے والی ٹیم کے کپتان لیفٹیننٹ کرنل رب نواز ٹوانہ کا کہنا تھا کہ ٹیم نے سخت محنت کی اور جیتی۔ نکلوس نے شاندار کھیل پیش کیا اور ٹیم کو اچھا لیڈ کیا۔ آگے ہائی گول کے مزید ٹورنامنٹ میں ٹیم اور اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کرے گی۔ واضح رہے کہ لیفٹیننٹ کرنل رب نواز ٹوانہ پاکستان پولو ایسوسی ایشن کے سیکرٹری بھی ہیں۔









No comments:
Post a Comment