نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

 ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

لاہور(نیٹ نیوز) پی ایس ایل کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو لاہور قلندرز کی جانب سے اننگز کا آغاز فخرزمان اور کرس لین نے کیا۔ دونوں اوپنرز نے 59 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی جس کے بعد کرس لین 39 رنز بناکر ا?و ¿ٹ ہوگئے جب کہ کچھ ہی دیر بعد فخرزمان بھی 19 رنز بناکر پویلین چلتے بنے۔محمد حفیظ بھی خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور صرف 14 رنز بناکر عمران طاہر کا شکار بنے، کپتان سہیل اختر نے ملتان سلطانز کے بولرز کے خلاف مزاحمت کی کوشش کی اور 34 رنز بنائے جس کی بدولت لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے۔
جواب میں ملتان سلطانز نے بیٹنگ کرتے ہوئے 139 کا مطلوب ہدف محض 16.1 اوورز میں حاصل کرلیا۔ ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں شان مسعود نے 38 رنز اور روسو نے 32 رنز بنائے جب کہ عمران طاہر کو مین ا?ف دی میچ قرار دیا گیا۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts