نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

پنجاب پولو کپ: پی بی جی رسالہ، بی این پولو ٹیم نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا


پنجاب پولو کپ: پی بی جی رسالہ، بی این پولو ٹیم نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا






لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام پیس پنجاب پولو کپ کے چوتھے دن پہلے سیمی فائنل میں پی بی جی رسالہ نے پیبل بریکرز کو 7-6 سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بی این پولو ٹیم نے گارڈ گروپ /آرٹیما میڈیکل کی ٹیم کو 9-6.5 سے ہرا کر مین فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا جبکہ اولمپیاء /ٹیکنی مین کی ٹیم نے اے ایس پولو ٹیم کو 11-7.5 سے ہرا کر سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں ہائی گول کے میچز دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
 اس موقع پر کلب کے صدر ملک عاطف یار ٹوانہ، ایگزیکٹو کمیٹی ممبر اعظم حیات نون، عثمان حئی، آغا مرتضیٰ علی خان، ثاقب خان خاکوانی، آغا نجیب رضا، سیکرٹری کرنل (ر) مدثر شریف، ممبرز اور ان کی فیملیز بھی موجود تھیں۔ پہلے میچ میں پی بی جی رسالہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پیبل بریکر کو 7-6 سے ہرایا۔ میچ کے آغاز سے پیبل بریکر ٹیم نے چار گول سکور کرکے برتری حاصل کرلی مگر پھر پی بی جی رسالہ کی طرف سے شاندار کھیل پیش کیا گیا اور میچ جیت لیا گیا۔ پی بی جی رسالہ کی طرف سے نکلوس نے چار، کیپٹن ہمیرغازی نے دو جبکہ حمزہ مواز خان نے ایک گول سکور کیا جبکہ ٹیم کے کپتان کرنل رب نواز ٹوانہ نے شاندار پاسنگ سکلز کا مظاہرہ کیا۔ دوسری طرف پیبل بریکر کی طرف سے تمام چھ گول خوان کروز لوساڈا نے سکور کیے۔
 دوسرے سیمی فائنل میں راجہ میکائل سمیع کے چار خوبصورت گولوں کی بدولت ٹیم بی این پولو نے گارڈ گروپ /آرٹیما میڈیکل کو 9-6.5 سے ہرا دیا۔ میکائل سمیع کے چار گولوں کے علاوہ خوان ماریا رئیوز ٹی ٹو نے تین جبکہ بابر نسیم نے دو گول سکور کیے۔ دوسری طرف گارڈ گروپ /آرٹیما میڈیکل کی طرف سے تیمور علی ملک نے شاندار ہیٹرک کی جبکہ دیگر میں راجہ تیمور ندیم اور جارج میرک نے ایک ایک گول سکور کیا جبکہ ڈیڑھ گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا اس طرح گارڈ گروپ /آرٹیما میڈیکل کی ٹیم ہارنے کے باوجود سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرگئی۔ تیسرے میچ میں اولمپیاء/ٹیکنی مین نے اے ایس سی پولو ٹیم کو 11-7.5 سے ہرا کر سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ اولمپیاءکی طرف سے حسام علی حیدر نے چھ، عبدالرحمان منوں نے تین، ہاشم کمال آغا اور احمد بلال ریا ض نے ایک ایک گول سکور کیا۔ اے ایس سی پولو ٹیم کی طرف سے الیوکیو سیلسیٹینونے چار جبکہ راجہ سمیع اللہ نے تین گول سکور کیے۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts