نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

بکی سے رابطے کا اعتراف کرلیا


بکی سے رابطے کا اعتراف کرلیا


کراچی( نیٹ نیوز)شواہدسامنے آنے کے بعد کرکٹر عمراکمل نے بکی سے رابطے کا اعتراف کرلیا۔ذرائع کے مطابق عمر اکمل کے فون کا ڈیٹا پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اینٹی کرپشن یونٹ کے پاس ہے، اینٹی کرپشن یونٹ نےعمر اکمل کو طلب کرکے ان کے دونوں فونز قبضے میں لیے۔
بکی کے رابطہ کرنے کی اطلاع پی سی بی کو نہ کرنے پرعمر اکمل کو دو سال کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔عمر اکمل کو ایک ہفتے قبل ہی ڈسپلن سے متعلق ایک کیس میں کلین چٹ ملی تھی۔پی ایس ایل 2020سے پہلے بکی نے عمر اکمل سے رابطہ کیا اور انہیں فکسنگ کی پیشکش کی۔ پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو ٹیلی فون پر دونوں کے درمیان گفتگو کا ریکارڈ مل گیا۔ذرائع کا کہنا ہے بکی نے عمر اکمل سے ملاقات بھی کی جس کی ویڈیو اور تصاویر بھی اینٹی کرپشن یونٹ کے پاس موجود ہے۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts