پی ایس ایل5، شائقین کی دھڑکنیں تیز ہوگئیں
٭....افتتاحی تقریب میں ساڑھے تین سو فن کار شرکت کریں گے،راحت فتح علی ،سجاف علی ابرار الحق، صنم ماروی، آئمہ بیگ ،علی عظمت ہارون، عارف لوہار شرکت کریں گے
٭....لیگ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب جمعرات کی شام کراچی میں شیڈول ہے، افتتاحی تقریب اور افتتاحی میچ کے ٹکٹوں کی طلب میں تیزی آگئی ہے
کراچی،لاہور(نیٹ نیوز) پاکستان سپر لیگ کے لئے سب کے دلوں کی دھڑکنیں تیز ہوگئیں۔وارم اپ میچزمیں لیگ کی 4 ٹیمیں یکشن میں دکھائی دیں۔
پی ایس ایل فائیو کی افتتاحی تقریب میں ساڑھے تین سو فن کار شرکت کریں گے افتتاحی تقریب میں راحت فتح علی سجاف علی ابرار الحق صنم ماروی آئمہ بیگ علی عظمت ہارون عارف لوہار شرکت کریں گے۔
گذشتہ روز لیگ کی تیاریوں کے سلسلے میں کراچی میں موجود چار ٹیموں نے نیشنل سٹیڈیم پرپریکٹس سیشن کیے، اس موقع پربھر پورسکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے، دومرتبہ کی چیمپئن اسلام آبادیونائیٹڈ نے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹرگراو ¿نڈ پرہیڈکوچ مصباح الحق کی زیرنگرانی بیٹنگ اور بولنگ کی مشقیں کیں، فرنچائزکے مینٹوراور اسسٹنٹ کوچ کے ساتھ ٹیم کے کھلاڑی لیوک رونکی ان کی معاونت کرتے رہے جبکہ ٹرینرکوری رٹگز نے کھلاڑیوں کو فزیکل ٹریننگ کرائی۔
ان میں کپتان شاداب خان، کولن انگرام، فل سالٹ، فہیم اشرف، رومان رئیس، حسین طلعت، عماد بٹ، موسیٰ خان و دیگرشامل تھے، صبح کے سیشن میں پشاور زلمی نے بھی نیٹ پریکٹس کی، مینٹورکی ذمے داری ادا کرنے کے لیے پاکستان پہنچنے والے جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے معروف بیٹسمین ہاشم آملہ خصوصی توجہ کا مرکز رہے، شام کے سیشن میں کراچی کنگزاوردفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا
لیگ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب جمعرات کی شام کراچی میں شیڈول ہے، اس میں ملک کے بڑے ستارے جلوہ گر ہوں گے، افتتاحی تقریب اور افتتاحی میچ کے ٹکٹوں کی طلب میں تیزی آگئی ہے، بدھ کو پی ایس ایل ٹرافی کی رونمائی کی تقریب ساڑھے تین بجے ہوگی، جہانگیر خان خود کرکٹ میں گہری دلچسپی لیتے ہیں، پی ایس ایل ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ جہانگیر خان نیشنل سٹیڈیم کی مین بلڈنگ سے ٹرافی کے ساتھ نمودار ہوں ۔
لاہور میں پی ایس ایل فائیو کی تیاریوں کے سلسلے میں ملتان سلطانز کا ٹریننگ سیشن قذافی سٹیڈیم میں شروع ہوگیا۔شاہد آفریدی، عمران طاہر اور وین میڈسن نے سکواڈ جوائن کیا۔







No comments:
Post a Comment