بس اپنی بیوی خوش ہونی چاہیے
کراچی(نیٹ نیوز) اداکار یاسرحسین کا کہنا ہے کہ باقی سب بھاڑمیں جائیں بس اپنی بیوی خوش ہونی چاہیے
پاکستانی فلموں اور ٹی وی کے مزاحیہ اداکار یاسر حسین اور ان کی اہلیہ و اداکارہ اقرا عزیزکو خبروں کی زینت بننا بخوبی آتا ہے، شادی سے قبل بھی وہ مختلف پوسٹس اوربیانات کی وجہ سے خبروں میں رہتے تھے جب کہ شادی کے بعد بھی کچھ ایسا ہی ہے۔
یاسرحسین نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے شلوار قمیض اوران کی اہلیہ سفید رنگ کی ساڑھی پہنی ہوئی نظر آئیں ہیں۔ انہوں نے اقرا کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ساڑھی پہن کرآپ نے میرا دل جیت لیا۔ میں آپ سے محبت کرتا ہوں۔







No comments:
Post a Comment