نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

آر آئی یو، 50 بستروں کا کورونا وائرس قرنطینہ قائم کردیاگیا


آر آئی یو، 50 بستروں کا کورونا وائرس قرنطینہ قائم کردیاگیا



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب حکومت نے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی (آر آئی یو) میں 50 بستروں پر مشتمل کورونا وائرس قرنطینہ قائم کردیا۔راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی (آر ایم یو) وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر نے نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ بینظیر بھٹو ہسپتال کو کورونا وائرس کا فوکل ہسپتال ڈیکلیئر کیا گیا تھا لیکن قرنطینہ راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی میں قائم کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے تمام مشتبہ مریضوں کو آر آئی یو قرنطینہ منتقل کیا جائے گا لیکن اگر کسی مریض میں کورونا وائرس کی علامات پائی گئیں تو اسے فوری طور پر علاج کے لیے بینظیر بھٹو ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔ڈاکٹر محمد عمر نے کہا کہ حکومت ایسے ہسپتال میں قرنطینہ قائم کرنا چاہتی تھی جہاں تک آسانی سے رسائی حاصل کی جاسکے لہٰذا زیر تعمیر آر آئی یو کو منتخب کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے مشتبہ مریضوں کی دیکھ بھال اور ان کی نگرانی کے لیے انتظامات کرلیے اور ڈاکٹروں کو بھی تفصیلات دے دی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اب تک راولپنڈی سے کوئی مشتبہ مریض نہیں آیا تاہم ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) اور صوبائی حکومت کی جانب سے جاری ایس او پی کے مطابق مریضوں کے علاج کی تربیت دی گئی ہے۔دوسری جانب صوبائی حکومت نے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو فعال بنانے کے لیے مارچ کے اواخر تک کی مہلت دی ہے۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts