نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

پیس پنجاب پولو کپ: پیبل بریکر اور بی این پولو فاتح


 پیس پنجاب پولو کپ: پیبل بریکر اور بی این پولو فاتح






لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام پیس پنجاب پولو کپ کے دوسرے دن دو دلچسپ میچز ہوئے، پہلے میچ میں پیبل بریکر نے ری ماو ¿نٹس کو 13-04 سے جبکہ دوسرے میچ میں بی این پولو نے اے ایس سی پولو ٹیم کو 10-5.5 سے ہرا دیا۔ اس موقع پرلاہورپولو کلب کے صدر ملک عاطف یار ٹوانہ، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران آغا مرتضیٰ علی خان، عثمان حئی، ثاقب خان خاکوانی، آغا نجیب رضا، سیکرٹری کرنل (ر) مدثر شریف، ممبرز اور فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔پولو کے سب سے تاریخی ٹورنامنٹ کے میچز دیکھنے کیلئے فیملیز کی بڑی تعداد بھی گراو ¿نڈ میں موجود تھی۔
 12 گول کے اس ٹورنامنٹ میں سات بہترین ٹیمیں شامل ہیں۔ دوسرے روز پہلے میچ میں پیبل بریکر کی ٹیم نے ری ماو ¿نٹس کو 13-04 سے ہرا دیا۔ پیبل بریکر کی طرف سے خوان کروزلوساڈا نے شاندار کھیل پیش کیا اور خوبصورت چھ گول سکور کیے جبکہ دیگر میں احمد علی ٹوانہ نے چار جبکہ بلال حئی نے تین گول سکور کیے۔ ری ماو ¿نٹس کی ٹیم کو دو گول ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا جبکہ دیگر دو گولوں میں کرنل سلیم بابو اور خوشی نے ایک ایک گول سکور کیا۔ دوسرے میچ میں بی این پولو ٹیم نے اے ایس سی پولو ٹیم کو 10-5.5 سے ہرا دیا۔
 بی این پولوٹیم کی طرف سے خوان ماریا رئیوز ٹی ٹو نے چار، راجہ میکائل سمیع اور ثاقب خان خاکوانی نے تین تین گول سکور کیے۔اے ایس سی پولو ٹیم کی طرف سے راجہ سمیع اللہ نے دو جبکہ الوکیو نے ایک گول سکور کیا جبکہ اڑھائی گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts