چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 1380 تک پہنچ گئیں
ووہان(نیٹ نیوز)چین میں خطرناک کورونا وائرس سے ہلاکتیں 1380 تک پہنچ چکی ہیں، جہاں امریکا نے چین پر اس بحران سے نمٹنے کے سلسلے میں شفافیت کی کمی کا الزام عائد کردیا ہے۔
چین میں اب تک اس وائرس سے 64 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں اور تشخیص کے طریقہ کار میں تبدیلی کے بعد گزشتہ دو دنوں کے دوران وائرس کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔نیشنل ہیلتھ کمیشن نے اعدادوشمار میں غلطی کا انکشاف کرتے ہوئے صوبہ ہوبے میں مرنے والے 108 افراد کو اعدادوشمار سے نکال دیا ہے کیونکہ انہیں دو مرتبہ شمار کرلیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود ہلاکتوں کی تعداد 1380 تک پہنچ گئی ہے۔
چین میں مسلسل رپورٹ ہونے والے کیسز کے باعث عالمی سطح پر بھی اس وائرس کے پھیلاو ¿ کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے اور چند نئے کیسز منظر عام پر آنے کے بعد ویتنام نے چند گاو ¿ں مکمل طور پر بند کر دیے ہیں اور جاپان میں ایک ہلاکت ہوئی۔
خیال رہے کہ مذکورہ ہلاکت کے بعد جاپان دنیا کا تیسرا ملک ہے جہاں چین سے باہر کورونا وائرس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں، اس سے قبل فلپائن اور ہانگ کانگ میں بھی کورونا وائرس سے ایک، ایک شخص کی ہلاکت سامنے آئی تھی۔







No comments:
Post a Comment