نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

گھڑ دوڑ، کوسٹاریکا گھوڑی فاتح،تقریب میں گورنر پنجاب شریک


گھڑ دوڑ، کوسٹاریکا گھوڑی فاتح،تقریب میں گورنر پنجاب شریک









کوٹ لکھپت (نوائے درویش )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی لاہور ریس کلب کوٹ لکھپت میں گھڑ دوڑ مقابلوں کی اختتامی تقریب میں شرکت اور میڈیا سے گفتگوکی۔
سنسنی خیز مقابلے کے بعد لیک سٹی ہزار گنیز آف پاکستان کپ کیلئے کھیلی جانیوالی سب سے بڑی ریس کوسٹاریکا گھوڑی نے اپنے نام کرلیا۔ مجموعی طور پر 9ریسیں منعقد ہوئیں۔اس تقریب میںگورنر پنجاب چوہدری محمد سرورکے ساتھ سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود بھی موجود تھے۔
گورنر پنجاب نے گھڑ دوڑ مقابلوں میں کامیاب گھڑ سواروں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ملکی سکیورٹی صورتحال کی بہتری کی وجہ سے غیر ملکی ٹیمیں پاکستان کا رخ کر رہی ہیں۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز اور عوام نے ملکر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی اور جیتی ہے۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts