نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار سے زائد ہوگئی



 کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار سے زائد ہوگئی


بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک )سال نو کے آغاز پر چین سے شروع ہونے والے خطرناک کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2 ہزار سے زائد ہوگئی اور سب سے زیادہ متاثرین کا تعلق چین سے ہے۔
’کورونا‘ وائرس جنوری 2020 کے شروع میں چینی صوبے ہوبی کے سب سے بڑے شہر ووہان سے شروع ہوا تھا جہاں اب تک اس مرض میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہو چکی ہیں،یہ مرض اگرچہ پہلی بار سامنے نہیں ا?یا تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ اس مرض کے بڑے پیمانے پر پھیلنے کے واضح امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔
کورونا وائرس ایک عام وائرل ہونے والا وائرس ہے جو عام طور پر ایسے جانوروں کو متاثر کرتا ہے جو بچوں کو دودھ پلاتے ہیں تاہم یہ وائرس سمندری مخلوق سمیت انسانوں کو بھی متاثر کرتا ہے۔
اس وائرس میں مبتلا انسان کا نظام تنفس متاثر ہوتا ہے اور اسے سانس میں تکلیف سمیت گلے میں سوزش و خراش بھی ہوتی ہے اور اس وائرس کی علامات عام نزلہ و زکام یا گلے کی خارش جیسی بیماریوں سے الگ ہوتی ہیں۔
اس وائرس کا اب تک کوئی بھی علاج موجود نہیں ہے تاہم احتیاطی تدابیر اور دیگر دوائیوں کی مدد سے اس پر کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔’کورونا‘ وائرس کے چین سے دوسرے ممالک منتقلی کے بعد اب اس وائرس سے دنیا بھر کے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق چین میں جنوری کے ا?غاز سے 25 جنوری 2020 تک 1975 افراد ’کورونا‘ وائرس میں مبتلا ہوچکے تھے جب کہ اسی عرصے کے دوران چین میں اسی وائرس سے 56 افراد ہلاک بھی ہوچکے تھے۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts