نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

چین کا پراسرار کرونا وائرس امریکہ تک پھیل گیا،پہلا کیس رپورٹ


چین کا پراسرار کرونا وائرس امریکہ تک پھیل گیا،پہلا کیس رپورٹ


واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )چین کا پراسرار کورونا وائرس اب امریکا میں بھی جا پہنچا جہاں اس کا پہلا کیس رپورٹ ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔دی سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول مطابق چین سے پھیلنے والے اس وائرس سے ایک امریکی شہری بھی متاثر ہوا ہے جس میں وائرس کی تشخیص کرلی گئی ہے۔دی سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول کا کہناہے کہ امریکا میں کرونا وائرس کا شکار پہلا مریض 30 سال کا ہے جو 15 جنوری کو چینی شہر ووہان سے واپس آیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے شکار مریض کو واشنگٹن میں طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، مریض کی تمام تر سفری معلومات اور بیماری کی علامات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ماہرین نے کورونا وائرس کی تصدیق کی ہے۔ایک ٹور آپریٹر کا کہنا ہے کہ اسی ضمن میں شمالی کوریا نے غیر ملکی سیاحوں کے لیے اپنی سرحدیں عارضی طور پر بند کردی ہیں۔اس پراسرار وائرس کا مرکز چینی شہر ووہان ہے جہاں سے یہ وائرس پھیلنا شروع ہوا تھا جس کے بعد اس وائرس سے اب تک تقریباً 300 متاثر ہوئے ہیں جب کہ 6 لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts