نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

ڈیموکریٹس کی تین تحریکیں مسترد


 ڈیموکریٹس کی تین تحریکیں مسترد 


لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے پر کانگریس میں کارروائی کا آغاز ہو گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق چیف جسٹس جان رابرٹس کی سربراہی میں ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی ہفتے کے 6 روز چلنے اور جنوری کے آخر تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔مواخذے کی کارروائی کے آغاز میں ہی ریپبلکنز نے دستاویزات اور شواہد حاصل کرنے سے متعلق ڈیموکریٹس کی تین تحریکیں مسترد کر دیں۔تحاریک وائٹ ہاو ¿س، محکمہ خارجہ اور مینجمنٹ اینڈ بجٹ آفس سے دستاویزات اور شواہد حا صل کرنے سے متعلق تھیں۔امریکی صدر ٹرمپ نے مواخذے کو مذاق اور دھو کا قرار دیا ہے جب کہ ٹرمپ کے وکیل نے مواخذے کے الزاما ت کو مضحکہ خیز اور خطرناک قرار دیا ہے۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts