نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

”تیار ہیں “

”تیار ہیں “


لاہور(نیٹ نیوز ،سوشل میڈیا)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کا ترانہ ”تیار ہیں“ جاری کردیا گیا۔
آفیشل ترانے میں پاکستان کے معروف گلوکار علی عظمت، لوگ گلوکار عارف لوہار، گلوکار ہارون رشید اور عاصم اظہر نے آواز کا جادو جگایا ہے۔”تیار ہیں“کی ہدایت کاری معروف موسیقار ذوالفقار جبار خان (زلفی) اور کمال خان (لال کبوتر) نے کی ہے۔آفیشل ترانے کی موسیقی میں ت ±نبا، چمٹا، رباب اور ہارمونیم سمیت 22 سازوں کا استعمال کیا گیا ہے۔
ترانے کی آفیشل ویڈیو میں قومی کرکٹ اسٹارز بابر اعظم، حسن علی، رومان رئیس، سرفراز احمد، شان مسعود اور شاہین شاہ آفریدی بھی جلوہ گر ہوئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے کہا کہ آفیشل ترانہ تیار ہیں لیگ کے مکمل ایڈیشن کے پاکستان میں انعقاد پر جشن مناتے مداحوں کی حقیقی ترجمانی کرتا ہے۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts