کوئی بھی اداکارہ مہوش کا کردارا دانہیں کرنا چاہتی تھی
کراچی(نیٹ نیوز) اداکارہ عائزہ خان کا کہناہے کہ کوئی بھی اداکارہ مہوش کا کردارا دانہیں کرنا چاہتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ مہوش ایک ایسا کردار تھا جو کوئی نہیں کرنا چاہتا تھا، شاید اس لیے کہ اداکارہ کبھی بری نہیں ہوسکتی، وہ ایک ایسی لڑکی نہیں ہوسکتی جس سے لوگ نفرت کریں، اداکارہ ہمیشہ معصوم ہوگی،عائزہ خان نے یہ بھی کہا کہ محبت میں بے وفائی نہیں ہوتی اور جہاں بے وفائی ہو وہاں محبت نہیں ہوتی، اداکارہ ایسی بے وفا لڑکی نہیں ہوتی۔
انہوں نے کہاکہ کسی کی زندگی پرفیکٹ نہیں ہوتی، کبھی لگتا ہے پیسے کم نہیں پڑیں گے لیکن کبھی یہ بھی لگتا ہے کہ اگر پیسے ختم ہو گئے تو ہم کیا کریں گے؟ کبھی سوچتے ہیں کہ ماں باپ تو ہمیشہ ساتھ رہیں گے جب وہ نظر نہیں آتے تو پھر انہیں یاد کرتے ہیں، کبھی لگتا ہے کہ رشتوں میں محبت نہیں رہی پھر دیکھو تو وہ ہی لوگ دکھ درد میں ساتھ نہیں چھوڑتے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک ماں بن کر سوچوں تو زندگی کو روز جینے کو دل کرتا ہے، روز ان کے لیے کچھ کرنے کا دل کرتا ہے، بے وفائی شوہر سے ہوتی ہے لیکن دل بچوں کا ٹوٹتا ہے، مہوش بننے کا مقصد صرف یہ نہیں تھا کہ شوہر سے بے وفائی کرنے کے بعد بیوی کس طرح زندگی گزارتی ہے؟ بلکہ یہ بے وفائی کی نہیں دراصل ایک ماں کی کہانی ہے۔
No comments:
Post a Comment