نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

ایشین میڈیا ایوارڈز،فنکاروں کی پرفارمنس نے شائقین کے دل جیت لئے



ایشین میڈیا ایوارڈز،فنکاروں کی پرفارمنس نے شائقین کے دل جیت لئے


٭....تقریب میں میڈیا سے وابستہ شخصیات کو انکی خدمات پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔صدارت سینئر حریت رہنما الطاف احمد بھٹ نے کی جبکہ سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ق) چوہدری محمد سیلم بریار مہمان خصوصی تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، جس کے بعد تحریک آزادی کشمیر سے متعلق “ڈاکومنٹری” “کشمیر کل اور آج”اور ایک خاکہ “ظلم رہے اور امن بھی ہو؟ ” پیش کیا گیا۔


٭.... ارشد انصاری(صدر لاہور پریس کلب)، اقبال چودھری، حبیب اللہ میاں، نوید چوہدری، ذوالفقار راحت، نعیم حنیف ،زین مدنی، ٹھاکر لاہوری، نوین علی، قیصر افتخار، محمد قربان، ندیم نظر، شہزاد فراموش، رانا عنصر، عابد وزیر خان، میاں ایم اے شاہد، کاشف اسماعیل گجر، اسلم سیماب، واثق نعیم، وجاہت زیدی، عمران راج، نثار صدیقی، شکیل زاہد، فیاض خان (ورسٹائل گروپ)، ذوالفقار زلفی، پروفیسر ناصر بشیر، پروفیسر نعیم اکبر یاسین کوایوارڈ سے نوازاگیا


ٹیم نوائے درویش



ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان نے اپنی روایات کو بر قرار رکھتے ہوئے ایشین میڈیا ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد کیا ۔تقریب میں میڈیا سے وابستہ شخصیات کو انکی خدمات پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ تقریب کی صدارت سینئر حریت رہنما الطاف احمد بھٹ نے کی جبکہ سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ق) چوہدری محمد سیلم بریار مہمان خصوصی تھے۔اس میں فنکاروں کی لاجواب پرفارمنس کوسراہاگیا اوراس نے تقریب کوچار چاند لگادیئے۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ جس کے بعد تحریک آزادی کشمیر سے متعلق “ڈاکومنٹری” “کشمیر کل اور آج”اور ایک خاکہ “ظلم رہے اور امن بھی ہو؟ ” پیش کیا گیا۔
 ایشین میڈیا ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں کشمیری رہنماءالطاف احمد بٹ، پی ایف یو جے دستور کے صدر شرجیل راو ¿، حریت رہنماا نجینئر مشتاق محمود، شفیق بٹ، نعیم حنیف، ارشد انصاری(صدر لاہور پریس کلب)، اقبال چودھری، حبیب اللہ میاں، نوید چودھری، ذوالفقار راحت، زین مدنی، ٹھاکر لاہوری، نوین علی، قیصر افتخار، محمد قربان، ندیم نظر، شہزاد فراموش، رانا عنصر، عابد وزیر خان، میاں ایم اے شاہد، کاشف اسماعیل گجر، اسلم سیماب، واثق نعیم، وجاہت زیدی، عمران راج، نثار صدیقی، شکیل زاہد، فیاض خان (ورسٹائل گروپ)، ذوالفقار زلفی، پروفیسر ناصر بشیر، پروفیسر نعیم اکبر یاسین،راشد محمود، انور رفیع شامل ہیں۔ گلوکارہ گلاب کی میوزیکل پرفارمنس،گلوکار عباس جٹ کی گائیکی نے سماں باندھ دیا۔ کامیڈین سعید سہکی اور حسن عباس کی پیروڈی نے سب کوہنسنے پر مجبور کردیا۔ گلوکار انور رفیع نے اپنے فن کا مظاہرہ کرکے حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔
ایشین میڈیا ایوارڈ روح رواں سید سہیل بخاری کی37 سالہ سماجی و ثقافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کیاگیا۔چوہدری سلیم بریار نے کہا کہ یہ بہت خوش آئند بات ہے کہ ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان نے میڈیا کے نمائندوں کیلئے ایشین میڈیا ایوارڈ کا اجرا کیا ہوا ہے۔ تقریب میں ورسٹائل گروپ نے کشمیریوں پر ہونے والے ظلم پرخاکہ پیش کیا جسے بے حد سراہا گیا۔انہوں نے کہاکہ ملک میں موجودہ سیاسی حالات کو کنٹرول کرنے کیلئے بہتر حکمت عملی کی ضرورت ہے، پنجاب اور وفاق میں بہتر ورکنگ شپ کا ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ پنجاب کی کارکردگی کا اثر وفق پر پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) حکومت کی اتحادی جماعت ہے پنجاب اور مرکز میں حکومت کا ساتھ دے رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ میں اس تنظیم کے روح رواں پیر سید سہیل بخاری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts