نڈال نے لڑکی کے سر پر گیند ماردی
سڈنی( نیٹ نیوز)ٹینس سٹار رافیل نڈال نے میچ کے دوران ٹینس کورٹ میں کھڑی لڑکی کے سر پر گیند دے ماری۔سپین کے ٹینس سٹار رافیل نڈال کا ارجنٹینا کے فیڈریکو ڈیلبونیس سے مقابلہ جاری تھا کہ اس دوران رافیل نڈال نے اپنا دفاعی شاٹ کھیلا لیکن ان کا نشانہ چوک گیا اور گیند حریف کی طرف جانے کے بجائے ٹینس کورٹ میں کھڑی لڑکی کے سر پر جالگی۔لڑکی کو گیند لگنے پر ٹینس اسٹار فوری طور پر کھیل چوڑ کر اس کے پاس گئے اور اسے حوصلہ دیتے ہوئے معذرت بھی کی۔
ٹینس سٹار نے سر سے لڑکی کا کیپ ہٹاکر معائنہ کیا اور پھر اس کی حوصلہ افزائی کی جب کہ رافیل کے ساتھ ان کے حریف کھلاڑی بھی لڑکی کے پاس گئے اور اس کی خیریت دریافت کرتے ہوئے اسے حوصلہ دیا۔واقعے پر نڈال نے کہا کہ وہ بہت برا لمحہ تھا اور وہ اس لڑکی کے لیے بہت ڈر گئے تھے۔
No comments:
Post a Comment