زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار
ممبئی(نیٹ نیوز) بالی وڈ کے معروف ایکشن ہیرو اکشے کمار انڈسٹری میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن گئے ہیں۔
بالی وڈ میںاکشے کمار تینوں خانز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن گئے ہیں۔ گزشتہ سال 2019 میں اکشے کمار کی فلم ”ہاﺅ س فل فور“، ”مشن منگل“ اور”کیساری“ نے ریکارڈ بزنس کیا تھا۔
انہوں نے اب آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی نئی فلم کے لئے 120 کروڑ روپے معاوضہ وصول کیا ہے۔ جب کہ اس فلم میں ا ±ن کے مد مقابل چھوٹے نواب سیف علی خان بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
اکشے کمار نے جہاں آنند ایل رائے کی فلم میں کام کرنے کا معاہدہ کیا ہے تو دوسری جانب وہ تین فلموں کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں۔ ا ±ن کی رواں سال ریلیز ہونے والی فلم ”سوریا ونشی“ ہاررکامیڈی فلم ”لکشمی بم“ جب کہ اس سال کے ا?خری میں فلم ”بچن پانڈے“ سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
واضح رہے کہ اکشے کمار سے قبل سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں کی فہرست میں سلمان خان 60 کروڑ کے ساتھ پہلے جب کہ 45 کروڑ کے ساتھ عامر خان دوسرے نمبر پر برا جمان تھے۔
No comments:
Post a Comment