کیلیفورنیا میں چھوٹا طیارہ تباہ،4 افراد ہلاک
کیلیفورنیا( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
کرونا میونسپل ایئرپورٹ کے رن وے سے متصل میدانی علاقے پر ایک انجن والا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے کے گرتے ہی آگ بھڑک ا ±ٹھی تھی جس سے طیارہ جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا
فائر بریگیڈ کے عملے نے دو گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا، ملبے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں شناخت کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔اس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔
فیڈرل ایوی ایشن نے طیارہ گرنے کے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے جو اپنی رپورٹ میں حادثے کی وجہ اور ذمہ داروں کا تعین کرے گی
No comments:
Post a Comment