ٹینس سٹارامدادی فنڈ اکھٹا کرنے میدان میں
میلبورن (نیٹ نیوز)آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ کے حوالے سے امدادی کاموں کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے ٹینس سٹارز بھی میدان میں آگئے۔آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے متاثرہ افراد اور دیگر امدادی کاموں کے لیے فنڈز جمع کرنے کےلئے میلبورن میں نمائشی میچ کا انعقادکیا گیا۔
نمائشی میچ میں موجودہ دور کے مینز اور ویمن ٹینس سٹارز ایک چھت تلے جمع ہوئے جن میں راجر فیڈرر، رافیل نڈال، نوواک جکووچ ،سیرینا ولیمز اور کیرولین ووزنیاکی سمیت دیگر معروف کھلاڑی شامل تھے۔ جب کہ روسی ٹینس سٹار ماریہ شراپوا نے طبیعت کی خرابی کے باعث میچ ادھورا چھوڑدیا۔اس موقع پر اسٹیڈیم میں شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی جو اسٹار کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والے نمائشی مقابلے سے خوب لطف اندوز ہوئی۔
آگ نے آسٹریلین اوپن میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو پریشان کردیا ہے اور پہلے گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ راو ¿نڈ اور ٹریننگ کے دوران چندکھلاڑیوں کی طبیعت بھی خراب ہو گئی۔خیال رہے کہ 20 جنوری سے شروع ہونے والے آسٹریلین اوپن کے کوالیفائنگ راو ¿نڈ اور ٹریننگ کا سلسلہ جاری ہے تاہم اکثر کھلاڑی آلودہ ماحول کی وجہ سے مشکل میں ہیں۔







No comments:
Post a Comment