پولو کپ: ٹیٹرا پیک اور باڑیز نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو اینڈ کنٹری کلب کے زیراہتمام ٹین ایشیس (Tenacious) پولو کپ سپانسرڈ بائی ڈائمنڈ پینٹس کے پہلے سیمی فائنل میں ٹیٹرا پیک نے ڈائمنڈ پینٹس کو 9-7 سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں باڑیز نے منوں کو 11.5-3 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
فائنل اتوار سہ پہر کو لاہور پولو اینڈ کنٹری کلب میں کھیلا جائے گا۔ سرد موسم میں سیمی فائنل دیکھنے کیلئے لاہور پولو اینڈ کنٹری کلب کے صدر کرنل (ر) شعیب آفتاب، سیکرٹری میجر (ر) بابر محبوب، ڈائمنڈ پینٹس کے سی ای او میر شعیب احمد، صوفی محمد عامر، میجر (ر) حسیب منہاس اور تماشائیوں کی اچھی تعداد موجود تھی۔پہلا سیمی فائنل زبردست رہا۔
ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم پہلے دو چکروں میں لیڈ پر رہی ٹیٹراپیک کی ٹیم نے تیسرے اور چوتھے چکر میں پانسہ پلٹا اور میچ 9-7 سے جیتا۔ ٹیٹراپیک کی طرف سے ایڈورڈ بینر ایو نے شاندار چار گول جبکہ راجہ تیمور ندیم نے تین اور 17 سالہ تراب رضوی نے دو خوبصورت گول سکور کیے۔ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے ماریانو ریگل نے چار، ممتاز عباس نیازی نے دو جبکہ بلال حئی نے ایک گول سکور کیا۔
ادھر دوسرے میچ میں باڑیز نے منوں پولو کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 11.5-3 سے ہرا دیا۔باڑیز کی طرف سے ارینسٹو ٹروٹز نے سات، آغا موسیٰ اور شاہ شمیل عالم نے دو دوگول سکور کیے۔ منوں پولو کی طرف سے ہاشم کمال آغا نے دو جبکہ عامر رضابہبودی نے ایک گول سکور کیا۔ آج بروز ہفتہ سب سڈری فائنل کیلے دونوں گروپوں کی تین تین ٹیموں کے درمیان فوٹریس سٹیڈیم اور کیولری گراو ¿نڈ میں دو دو چکرز کے میچز ہوں گے جس کے بعد سب سڈری فائنل کھیلنے والی ٹیموں کا فیصلہ ہوگا۔







No comments:
Post a Comment