فوکس سیریز پر،ٹنڈولکر کی ویڈیوز دیکھتا ہوں، عابد علی
راولپنڈی (نیٹ نیوز)پاکستانی کرکٹر عابد علی نے کہا ہے کہ پرفارمنس کےلئے بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کی ویڈیوز دیکھتا ہوں ۔ ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ ٹیسٹ سکواڈ کی ٹریننگ ان دنوں بہت اچھی چل رہی ہے پہلے انفرادی طور پر تیاریاں ہو رہی تھیں، اب تین روزہ پریکٹس میچ کھیل رہے ہیں۔ تمام کھلاڑی مثبت انداز میں ٹریننگ کر رہے ہیں اور سب کا فوکس آئندہ سیریز پر ہے۔ عابد علی نے کہا کہ میرا فوکس اس وقت بنگلہدیش کے خلاف سیریز پر ہے،میری کوشش ہے کہ میں اس سیریز میں بھی سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کروں جس کے لیے میں بہت فوکس ہوں اور پازیٹو اپروچ کے ساتھ ٹریننگ کر رہا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں پرفار منس اچھی رہی، اب بھی کوشش ہو گی اسی طرح پرفارم کروں۔عابد علی نے کہا کہ مجھے موقع نہیں مل رہا تھا، لیکن میں کبھی مایوس نہیں ہوا تھا، میرے ذہن میں تھا کہ جب لکھا ہوا تو اس وقت مجھے موقع مل جائے گا اور جب موقع ملے تو اس سے فائدہ اٹھانا ہے۔عابد علی کا کہنا تھا کہ میں سب فارمیٹ کے لیے کھیلنے کی تیاری کرتا رہتا ہوں، اگر مجھے ٹی ٹونٹی میں بھی موقع ملتا ہے تو اس کےلئے بھی تیار ہوں۔اپنی شاندار کارکردگی دکھانے پر عابد علی نے بتایا کہ میں نے بیٹنگ کے لیے سچن ٹنڈولکر کی بہت ویڈیوز دیکھی ہیں،ان سے سیکھتا بھی رہا ہوں ۔







No comments:
Post a Comment