نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

آسٹریلین اوپن :جکووچ کی فیڈرر کو شکست


آسٹریلین اوپن :جکووچ کی فیڈرر کو شکست


سڈنی(نیٹ نیوز)آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل مقابلے میں سربیا کے نوواک جکووچ نے 20 بار کے گرینڈ سلیم ایونٹ کے فاتح راجر فیڈرر کو شکست دے دی۔سات بار کے چیمپیئن نووک جکووچ نے سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کو اسٹریٹ سیٹس 6-7، 4-6 اور 3-6 سے ہراکر فائنل میں جگہ بنائی۔
سربین کھلاڑی کا گرینڈ سلیم ایونٹ کے فائنل میں جرمنی کے الیگزینڈر زیروف یا آسٹریلیا کے ڈومینک تھیم سے مقابلہ ہوگا، لہٰذا نوجوان کھلاڑیوں کے پاس گرینڈ سلیم مقابلوں میں جکووچ، فیڈرر اور نڈال کی حکمرانی ختم کرنے کا اچھا موقع ہے جو گزشتہ 12 گرینڈ سلیم ایونٹس کے فاتح رہے ہیں۔
فائنل میں رسائی کے بعد نووک جکووچ کا کہنا تھا کہ جب آپ نوجوان ہوں تو آپ کو ہر چیز فوری چاہیے ہوتی ہے اور آپ بالکل انتظار نہیں کرنا چاہتے۔
انہوں نے کہا کہ الیگزینڈر زیروف اور ڈومینک تھیم اچھے کھلاڑی ہیں اور دنیا کا بہترین کھلاڑی بننا یقیناً ان کا خواب ہوگا۔واضح رہے کہ گرینڈ سلیم مقابلوں میں جوکووچ نے فیڈرر سے ومبلڈن 2012 کے بعد سے شکست نہیں کھائی ہے۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts