آسٹریلین اوپن: نڈال کا خواب چکنا چور
میلبورن(نیٹ نیوز)عالمی نمبر ایک ٹینس سٹار رافیل نڈال کو سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر چار مقامی سٹار ڈومینک تھیم نے شکست دے دی۔
میلبورن میں آسٹریلین اوپن کے ٹاپ سیڈ ہسپانوی سٹار رافیل نڈال اور آسٹریلیا کے ڈومینک تھیم کے درمیان کوارٹر فائنل میں مقابلہ ہوا جہاں عالمی نمبر چار نے تاریخی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
ڈومینک تھیم نے شان دار کارکردگی کے ذریعے عالمی نمبر ایک کے ریکارڈ 20واں گرینڈ سلیم حاصل کرنے کا خواب بھی چکنا چور کردیا جو کہ راجر فیڈرر کا ریکارڈ ہے۔کوارٹر فائنل میں ہونے والے یادگار مقابلے میں ڈومینک تھیم نے رافیل نڈال کو 7-6، 7-6، 6-4 اور 7-6 سے شکست دی۔نڈال اور تھیم اس سے قبل گزشتہ پانچوں گرینڈ سلام مقابلوں میں آمنے سامنے آئے تھے جہاں نڈال نے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ فرنچ اوپن کے گزشتہ دونوں فائنل میں بھی سخت مقابلہ ہوا تھا۔
ڈومینک تھیم پہلی مرتبہ آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچے ہیں جہاں ان کا مقابلہ جرمنی سے تعلق رکھنے والے الیگزینڈر زویروف سے ہوگا۔دوسرے کوارٹر فائنل میں جرمنی کے الیگزینڈر نے سوئٹزرلینڈ کے کھلاڑی اسٹین واورینکا کو 1-6، 6-3، 6-4 اور 6-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔آسٹریلین اوپن کا دوسرا سیمی فائنل سات مرتبہ کے چیمپئن سربیا کے نووک جکووچ اور 6 مرتبہ کے سوئس سٹار روجر فیڈرر کے درمیان ہوگا۔
یادگار کامیابی کے بعد ڈومینک تھیم کا کہنا تھا کہ پورا میچ بہت اچھے معیار کا تھا، میرے خیال میں ہم دونوں اچھی فارم میں تھے۔







No comments:
Post a Comment