نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

حسن علی ردہم حاصل کرنے لیے پر عزم

حسن علی ردہم حاصل کرنے لیے پر عزم


لاہور (نیٹ نیوز)قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر حسن علی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن سے قبل مکمل ردہم حاصل کرنے لیے پر عزم ہیں۔تفصیلات کے مطابق فاسٹ باﺅلر حسن علی گزشتہ برس پہلے کمر کی تکلیف کا شکار ہو گئے تھے اور جونہی انہوں نے کمر کی تکلیف سے نجات پائی تو ان کی دائیں پسلیوں میں ہیر لائن فریکچر کا انکشاف ہوا، اس وقت سے حسن علی پاکستان ٹیم سے باہر ہیں اور اِن دنوں مکمل فٹنس کے حصول کے لیے ری ہیب پروگرام میں حصہ لے رہے ہیں۔حسن علی کوچنگ اسٹاف کی نگرانی میں باقاعدگی سے باﺅلنگ کر رہے ہیں تاکہ جلد از جلد ردہم حاصل کر سکیں۔
، فاسٹ باﺅلر فزیکل اور فیلڈنگ ڈرلز میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔ذرائع ٹیم مینجمنٹ کے مطابق حسن علی اب بولنگ اور دوسری ڈرلز کے دوران مشکل محسوس نہیں کر رہے، وہ تیزی سے ردہم حاصل کر رہے ہیں، میچ پریکٹس کے دوران ان میں مزید بہتری آجائے گی۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts