کور کمانڈرز پولو کپ: کل دو اہم میچز کھیلے جائیں گے
لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہورگیریژن پولو کلب کے زیراہتمام کور کمانڈرز پولو کپ 2020ءسپانسرڈ بائی جوبلی انشورنس میں کل دو اہم میچز کھیلے جائیں گے۔ بارش کی وجہ سے گراو ¿نڈ گیلی ہونے کی وجہ سے ٹورنامنٹ میں اب تک کوئی میچ نہیں ہو سکا۔
کلب کے صدر کرنل شعیب آفتاب کے مطابق بارہ گول کے اس ٹورنامنٹ میں ٹاپ چھ ٹیمیں شامل ہیں جن میں غیرملکی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ پہلامیچ امریکن سسٹم کے تحت پول اے کے ٹیموں کے درمیان ساڑھے بارہ بجے کیولری پولو گراو ¿نڈ میں پول اے کی ٹیموں پی بی جی، ری ماو ¿نٹس اور گارڈ گروپ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا یہ میچ دودو چکرز کا میچ ہوگا۔
دوسرا میچ لاہور پولو اینڈ کنٹری کلب ڈی ایچ اے میں دوپہر اڑھائی بجے چار کور، میلینم موورز اور بی ین این پولو ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں پولز سے ٹاپ ٹیمیں مین فائنل کیلئے جبکہ دوسرے نمبر والی ٹیمیں سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔






No comments:
Post a Comment