”کوئی تو ہے جو نظام ہستی چلا رہا ہے....“
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )مظفر وارثی کی آج نویں برسی منائی جارہی ہے۔
مظفر وارثی 23 دسمبر 1933ءکو میرٹھ میں پیدا ہوئے تھے ان کا اصل نام محمد مظفر الدین صدیقی تھا۔ ان کے والد الحاج محمد شرف الدین احمد، صوفی وارثی کے نام سے معروف تھے۔ آپ کی وجہ شہرت لازوال حمد اورنعتیںہیں۔
قیام پاکستان کے بعد مظفر وارثی نے لاہور میں اقامت اختیار کی اور جلد ہی ان کا شمار ممتاز شعراءکرام میں ہونے لگا۔مظفر وارثی کی مشہور نعتوں میں یارحمت اللعالمین، ورفعنالک ذکرک، تو کجا من کجا اور حمدیہ کلام میں مشہور حمد کوئی تو ہے جو نظام ہستی چلا رہا ہے ہیں۔
مظفر وارثی کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی بھی عطا کیا گیا،ان کا انتقال 28جنوری 2011 کو ہوا تھا۔
No comments:
Post a Comment