نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

بیٹل ایکس پولو کپ: ایف جی پولو نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا


بیٹل ایکس پولو کپ: ایف جی پولو نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا



لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور گیریژن پولو کلب کے زیراہتمام بیٹل ایکس پولو کپ 2020ء  کے پہلے سیمی فائنل میں ایف جی پولو نے دلچسپ مقابلے کے بعدٹیم باڑیز کو 8-5.5 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور پولو اینڈ کنٹری کلب میں پہلے سیمی فائنل کو دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔اس موقع پر کلب صدر کرنل (ر) شعیب آفتاب، سیکرٹری میجر (ر) بابر محبوب اور دیگر بھی موجود تھے۔ایف جی پولو ٹیم اور ٹیم باڑیز کے درمیان میچ کافی زبردست رہا۔ ایف جی پولو کی ٹیم نے آخری چکر کے لمحات میں دو زبردست گول کرکے میچ 8-5.5 سے جیت لیا۔ایف جی پولو ٹیم کی طرف سے ٹام بروڈی نے شاندار کھیل پیش کیا اور سات گول جبکہ لیفٹیننٹ کرنل عمر منہاس نے ایک گول سکور کیا۔ باڑیز کی طرف سے ارینسٹو ٹروٹز نے چارجبکہ شاہ شمیل نے ایک گول سکور کیا جبکہ آدھا گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔ آج بروز ہفتہ دوسرا سیمی فائنل دوپہر دو بجے ڈائمنڈ پینٹس اور ماسٹر پینٹس بلیک کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts