نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

بارش برسانے والا سسٹم کل داخل ہوگا


بارش برسانے والا سسٹم کل داخل ہوگا


لاہور / اسلام آباد / مظفر آباد(نیٹ نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں بارش برسانے والا سسٹم کل داخل ہوگا۔
 پہاڑوں پر برف باری جبکہ کل بارش ہونے کے امکانات ہیں جس سے سردی کی شدت بدستور قائم رہے گی۔ گزشتہ روز ملک بھر میں کم سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی 18ڈگری ریکارڈ کیاگیا۔
دوسری جانب چیئرمین این ڈی ایم اے لفٹنٹ جنرل محمد افضل نے آزاد کشمیر نیلم ویلی کے برفانی تودوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور وزیر اعظم کی جانب سے برفباری و بارشوں کے متاثرین کیلئے امدادی پیکیج کا اعلان کردیا۔جاN بحق افراد کے لواحقین کو5 لاکھ جبکہ زخمیوں کو 50 ہزار روپے مالی امداد دی جائے گی۔ مکمل تباہ شدہ مکانوں کے مالکان کو1 لاکھ روپے جبکہ جزوی متاثرہ مکانوں کے لیے25 ہزار سے 50 ہزار روپے تک امداد دی جائے گی۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts