نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

جنوبی افریقہ کوچوتھے ٹیسٹ میں شکست، سیریز انگلینڈ کے نام


جنوبی افریقہ کوچوتھے ٹیسٹ میں شکست، سیریز انگلینڈ کے نام



جوہانسبرگ(نیٹ نیوز)جنوبی افریقہ کو چوتھے ٹیسٹ میں شکست ہوگئی اوراس طرح سے سیریز انگلینڈ کے نام ہوگئی۔
انگلینڈ نے مارک وڈ کی شاندار باولنگ کی بدولت جنوبی افریقہ کو چوتھے ٹیسٹ میچ 191رنز سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز میں 1-3 سے اپنے نام کر لی۔جوہانسبرگ میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
انگلینڈ نے زیک کرالی، کپتان جو روٹ اور اولی پوپ کی نصف سنچریوں کی بدولت پہلی اننگز میں 400رنز بنائے، جنوبی افریقہ کی جانب سے اینرچ نورجے نے 5وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں پہلی اننگز میں کوئنٹن ڈی کوک کی 76رنز کی اننگز کے باوجود جنوبی افریقہ کی ٹیم 183رنز پر ڈھیر ہو گئی، انگلینڈ کی جانب سے مارک وڈ نے پانچ جبکہ کرس ووکس اور بین اسٹوکس نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
انگلینڈ نے 217 رنز کی برتری کے باوجود فالو آن نہیں کرایا اور دوسری اننگز میں جو روٹ کی نصف سنچری کے باوجود 248 رنز بنا کر آو ¿ٹ ہو گئی، جنوبی افریقہ کے بیورن ہینڈرکس نے 5وکٹیں لیں۔پہلی اننگز میں بھاری برتری کی بدولت انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو فتح اور سیریز بچانے کے لیے 466رنز کا مشکل ہدف دیا۔
دوسری اننگز میں وین ڈر ڈوسن کی 98 رنز کی شاندار اننگز کے باوجود جنوبی افریقہ کی ٹیم 274 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی اور کوئی بھی پروٹیز بلے باز ان کا ساتھ نہ دے سکا۔انگلینڈ نے میچ میں 191 رنز سے فتح کی بدولت سیریز میں بھی 1-3 کی برتری حاصل کر لی۔دوسری اننگز میں 4 وکٹوں سمیت میچ میں 9وکٹیں لینے والے فاسٹ باو ¿لر مارک وڈ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔بہترین آل راونڈ کھیل پیش کرنے پر بین اسٹوکس سیریز کا بہترین کھلاڑی منتخب کیاگیا۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts