نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

کورونا وائرس، ووہان میں پاکستانی طلبانے مدد کی درخواست کردی


کورونا وائرس، ووہان میں پاکستانی طلبانے مدد کی درخواست کردی


ووہان (مانیٹرنگ ڈیسک )چین میں کورونا وائرس سے متاثرہ شہر ووہان میں موجود پاکستانی طلبہ نے وائرس کے خوف اور خوراک کی قلت کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے پاکستانی حکام سے فوری مدد کی درخواست کردی۔
چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والا کورونا وائس انتہائی تیزی سے چین کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں پھیلتا جا رہا ہے اور اب تک اس وائرس کے نتیجے میں چین میں 80 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔چین میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 30 فیصد کے اضافے کے بعد 2 ہزار 7 سو 44 تک پہنچ گئی جس میں سے نصف کے قریب صوبہ ہوبے میں ہیں۔وائرس کے سبب چین کا شہر ووہان اس وقت ورچوئل لاک ڈاو ¿ن کا شکار ہے جبکہ چین کے دیگر شہروں میں بھی نقل و حرکت پر شدید پابندیاں عائد ہیں۔
ووہان میں موجود پاکستانی طلبا میں تیزی سے پھیلتے اس وائرس کے سبب شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے اور انہوں نے حکومت پاکستان سے انہیں فوری طور پر مدد فراہم کر کے وطن واپس لانے کی درخواست کی ہے۔
ووہان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی طالبہ حفصہ طیب نے کہا کہ ووہان میں ہمیں خوراک کی کمی کا مسئلہ درپیش ہے اور ہمیں خوف ہے کہ جس نوعیت کی خوراک کی کمی کا ہمیں سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو عنقریب ہمارے پاس خوراک ختم ہوجائے گی۔
ایک اور طالبعلم نے کہا کہ ووہان اس وقت پورے چین سے کٹ چکا ہے،ویڈیو میں ایک اور طالبعلم نے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے ووہان سے نکالنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے جہاز کا انتظام کیا جائے تاکہ ہم یہاں سے جا سکیں۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts