نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

بلی آئلش ایک ساتھ 5 گریمی ایوارڈز جیتنے والی پہلی گلوکارہ



بلی آئلش ایک ساتھ 5 گریمی ایوارڈز جیتنے والی پہلی گلوکارہ


لاس اینجلس(نیٹ نیوز)امریکی پاپ گلوکارہ بلی آئلش نے دسمبر 2019 میں 18 ویں سالگرہ مناتے وقت معروف ہالی وڈ جاسوس فلم ’جیمز بانڈ‘ کے ساتھ گانا تیار کرنے کا معاہدہ کرکے نیا ریکارڈ بنایا تھا۔
وہ پہلی خاتون گلوکارہ تھیں جنہوں نے 18 سال کی عمر میں ’جیمز بانڈ‘ سیریز کی 25 ویں فلم کے لیے بھائی کے ساتھ مل کر گانا بنانے کا معاہدہ کیا تھا۔اس سے قبل بھی بلی آئلش محض 17 سال کی عمر میں کئی ریکارڈ بنا چکی تھیں اور وہ پہلی خاتون گلوکارہ بنی تھیں جنہیں 18 سال سے قبل ہی معروف میوزیکل ایوارڈ ’گریمی‘ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔
اور اب وہ پہلی خاتون گلوکارہ بن گئی ہیں جنہوں نے بیک وقت 5 گریمی ایوارڈز جیتے ہیں۔ 18 سالہ بلی آئلش وہ پہلی گلوکارہ بن گئیں جنہوں نے 18 سال کی عمر میں ’سال کے بہترین گانے، سال کے ایلبم، بہترین پہلے میوزک ایلبم، بہترین پاپ ووکل اور بہترین ریکارڈ‘ کے ایوارڈز اپنے نام کیے۔
بلی آئلش سے قبل گلوکارہ و اداکارہ ٹیلر سوئفٹ نے 20 سال کی عمر میں ’بہترین پہلے میوزک ایلبم‘ کا ایوارڈ جیتا تھا تاہم انہوں نے صرف ایک ہی ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔لیکن بلی آئلش نے محض 18 سال کی عمر میں بیک وقت 5 ایوارڈز اپنے نام کیے اور یوں وہ تاریخ کی پہلی گلوکارہ بن گئیں جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ آئلش اب تک بیک وقت 5 ایوارڈز جیتنے والی پہلی گلوکارہ بن گئی ہیں وہیں وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی اب تک کی دوسری شخصیت بن گئیں۔بلی آئلش سے قبل 1981 میں گلوکار کرسٹوفر کراس نے بیک وقت 5 بڑے گریمی ایوارڈز جیتے تھے۔گریمی ایوارڈز کی تقریب میں جہاں بلی آئلش نے 5 ایوارڈز اپنے نام کرکے نیا ریکارڈ بنایا وہیں ان کے 22 سالہ بھائی گلوکار فینس او کنیل نے بھی 6 ایوارڈز اپنے نام کیے۔بلی آئلش کے بھائی نے ’بیسٹ پروڈیوسر آف دی ایئر‘ کے ایوارڈ سمیت 6 ایوارڈز اپنے نام کیے جب کہ لیڈی گاگا نے بھی 2 گریمی ایوارڈز جیتے۔بلی آئلش اور ان کے بھائی فینس او کنیل نے 11 ایوارڈز اپنے نام کرکے نیا اعزاز حاصل کیا۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts