نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

بڑے کرپٹ ملک لوٹیں گے تو پکڑے بھی جائیں گے، وزیراعظم


بڑے کرپٹ ملک لوٹیں گے تو پکڑے بھی جائیں گے، وزیراعظم


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ احتساب کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح و بہبود حکومت کی ترجیح ہے اور بڑے کرپٹ لوگ ملک لوٹیں گے تو پکڑے بھی جائیں گے۔وزیراعظم عمران خان سے سابق وزیر قانون بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں بابر اعوان نے وزیراعظم کو مختلف آئینی، قانونی اور سیاسی امور پر بریفنگ دی۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ادارے اتنے مضبوط کردوں گا جتنے پہلے کبھی نہیں ہوئے، اداروں کا نام ریاست بھی ہے اور جمہوریت بھی ہے، احتساب، شفافیت اور اصلاحات سب سے بڑی ترجیحات ہیں، بڑے کرپٹ لوگ ملک لوٹیں گے تو پکڑے بھی جائیں گے۔مزید برآں وزیراعظم عمران خان نے احساس کفالت پروگرام کا افتتاح کردیاہے۔
احساس کفالت پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نچلے طبقے کو اوپر کرنے والا ملک ہی آگے بڑھتا ہے، دنیا میں تیزی سے ترقی کرنے والی قوم چین کی ہے جہاں 30 سال میں 70 کروڑ عوام کو غربت سے نکالا گیا چھوٹے طبقے کو بڑھایا گیا اور آج چین ملک کے بہترین معیشت والا ملک ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا پیسہ چوری ہو رہا تھا جس سے مستحق عوام اپنے حق سے محروم رہے، ہماری حکومت کی سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ ہم نے 70 لاکھ مستحق افراد کو ہیلتھ کارڈ تقسیم کئے، احساس کفالت پروگرام کا شدت سے انتظار تھا جس کے لئے پہلی مرتبہ 200 ارب روپے رکھے ہیں۔



Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts