یو اے ای میں بھی کورونا کے کیسز
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بھی کورونا وائرس کے کیسز سامنے آگئے۔
یہ مہلک وائرس چین کے علاوہ جاپان، سنگاپور، ملائیشیا اور امریکا سمیت دنیا کے 18 ممالک میں پہنچ گیا ہے جہاں متعدد افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
اب یہ کورونا وائرس متحدہ عرب امارات بھی پہنچ گیا ہے جہاں چینی شہر ووہان سے آنے والی چینی خاندان کے 4 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ اماراتی حکام نے پریس ریلیز میں یہ نہیں بتایا کہ متاثرہ افراد متحدہ عرب امارات کے کس شہر پہنچے تھے۔ دوسری جانب امریکا اور جاپان نے کورونا وائرس کے پیش نظر اپنے شہریوں کو ووہان سے نکال لیا ہے۔
No comments:
Post a Comment