نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

سٹورٹ براڈ پر جرمانہ عائد


سٹورٹ براڈ پر جرمانہ عائد


برمنگھم (مانیٹرنگ ڈیسک)انگلینڈ کے فاسٹ باﺅلر سٹورٹ براڈ پر جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے چوتھے میچ کے دورا ن قابل سماعت غلط الفاظ ادا کرنے پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔میچ انتظامیہ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے قواعد و ضوابط کے مطابق سٹورٹ براڈ کو آرٹیکل 2.3 کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا جو بین الاقوامی میچ کے دوران نازیبا زبان استعمال کرنے سے متعلق ہے۔
سٹورٹ براڈ کو جرمانے کے ساتھ ساتھ نظم و ضبط کے ریکارڈ میں ایک منفی پوائنٹ کا بھی اضافہ کردیا گیا جو ان کی جانب سے گزشتہ 24 ماہ کے دوران دوسرا جرم ہے۔کوئی بھی کھلاڑی جب 24 ماہ کے دوران 4 منفی پوائنٹس تک پہنچ جاتا ہے تو یہ پوائنٹس معطلی میں تبدیل ہوجاتے ہیں اور کھلاڑی پر پابندی عائد ہوتی ہے۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts