نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

ٹی20 ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان



 ٹی20 ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان


لاہور(نیٹ نیوز)قومی ٹیم کے سابق کپتان اور تجربہ کار آل راو ¿نڈر محمد حفیظ نے رواں سال آسٹریلیا میں شیڈول ٹی20 ورلڈ کپ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
 محمد حفیظ نے قومی ٹیم میں دوبارہ شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی دوبارہ نمائندگی کا موقع ملنے پر بہت پرجوش ہوں اور میری نگاہیں بنگلہ دیش کے خلاف سیریز پر مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کے لیے 17سال سے بحیثیت بلے باز ہی کھیلا ہے، باو ¿لنگ ہمیشہ ہی ایک اضافی مثبت پہلو رہا ہے جس سے پاکستانی ٹیم اور مجھے بہت فائدہ ہوا لیکن ہمیشہ اپنے کیریئر کے بارے میں بلے باز کی حیثیت سے ہی سوچا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم مینجمنٹ نے گزشتہ روز بنگلہ دیش کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے پاکستان کے سکواڈ کا اعلان کیا تھا جس میں تجربہ کار بلے بازوں محمد حفیظ اور شعیب ملک کی واپسی ہوئی تھی۔ریٹائرمنٹ کے حوالے سے حفیظ نے کہا کہ میں اپنی پرفارمنس اور فٹنس کی بنیاد پر ٹی20 ورلڈ کپ کھیل کر پاکستان کی انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہنا چاہتا ہوں، میری خواہش ہے کہ میں پاکستان کی ٹی20 ورلڈ کپ میں نمائندگی کروں اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مثبت انداز میں انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہوں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے کھیلنا ہمیشہ ہی ایک اعزاز بات ہے اور میری پوری کوشش ہو گی کہ اپنی کارکردگی سے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرا سکوں۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts