نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم لاہورپہنچ گئی


 بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم لاہورپہنچ گئی








لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی کی سیریز کھیلنے کے لیے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی۔
بنگلہ دیش کی ٹیم خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور ایئرپورٹ پہنچی جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان کی قیادت میں وفد نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا۔ٹیم کو لاہور ایئرپورٹ کے خصوصی ٹرمینل سے سخت سکیورٹی حصار میں ہوٹل پہنچایا گیا۔ہوٹل پہنچنے پر بنگلادیشی کپتان محمود اللہ سمیت کھلاڑیوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے، جبکہ ہوٹل میں موجود افراد نے بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کو پاکستان پہنچنے پر خوش آمدید کہا۔
سری لنکا کے آئی سی سی میچ ریفری رنجن مدوگالے اور نیوزی لینڈ کے کمنٹیٹر ڈینی مورسن بھی لاہور پہنچ گئے ۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 24 جنوری کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts