ڈی کوک جنوبی افریقہ کے کپتان مقرر
کیپ ٹاﺅن(مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی افریقہ نے عالمی چیمپئن انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لیے فاف ڈوپلیسی کو آرام دے کر وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک کو ٹیم کا کپتان مقرر کردیا۔ جنوبی افریقہ نے 4 فروری سے شروع ہونے والی 3 میچوں کی ایک روزہ سیریز کے لیے مستقل کپتان فاف ڈوپلیسی اور فاسٹ باﺅلر کگیسو رابادا کو آرام دیا ہے۔سلیکٹر لنڈا زونڈی کا کہنا تھا کہ فاف ڈوپلیسی کو ٹیم میں منتخب نہ کرنے کا مطلب ان کے ایک روزہ کیریئر کے خاتمے کا اشارہ ہرگز نہیں ہے۔
No comments:
Post a Comment