نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

پاکستان پہلے ٹی20 میچ میں کامیاب



پاکستان پہلے ٹی20 میچ میں کامیاب





لاہور(نیٹ نیوز)پاکستان نے شعیب ملک کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت بنگلہ دیش کو پہلے ٹی20 میچ میں 5وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے تین ٹی20 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان محموداللہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو باو ¿لنگ کی دعوت دی۔
پاکستان کی ٹیم دورہ آسٹریلیا کے مقابلے میں بالکل نئی شکل میں نظر آئی اور تجربہ کار شعیب ملک اور محمد حفیظ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ پاکستان نے میچ میں احسن علی اور حارث رو ¿ف کو ڈیبیو کرایا تھا۔پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے لیکن اب بنگلہ دیش کو جلد آو ¿ٹ کر کے میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔بنگلہ دیشی اوپنرز نے اننگز کا اعتماد سے آغاز کیا اور تمام پاکستانی باو ¿لرز کو سنبھل کر کھیلتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں 71رنز کئے۔اس شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب غیرضروری طور پر دوسرا رن لینے کی کوشش میں تمیم اقبال کی 39رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی۔
لٹن داس اور محمد نعیم پر مشتمل جوڑی نے تیزی سے کھیلنے کی کوشش کی لیکن 98 کے مجموعی اسکور پر ایک اور رن آوٹ کے نتیجے میں پاکستان کو لٹن داس کی وکٹ بھی مل گئی۔اگلی ہی گیند پر شاداب خان کی گیند پر چھکا مارنے کی کوشش میں محمد نعیم 43رنز بنانے کے بعد افتخار کو آسان کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے۔
بنگلہ دیش کے بیٹسمین بڑے سکور کی کوشش باونڈریز کی تلاش میں سرگرداں نظر آئے لیکن پاکستانی باو ¿لرز نے نپی تلی باو ¿لنگ کرتے ہوئے مہمان بلے بازوں کو زیادہ کھل کر بیٹنگ کا موقع نہ دیا۔119 کے مجموعی اسکور پر بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں عفیف حسین وکٹ گنوا بیٹھے، حارث روف نے ان کی وکٹیں بکھیر کر انٹرنیشنل کرکٹ میں پہلی وکٹ حاصل کی۔سومیا سرکار بھی صرف 7رنز بنا سکے اور شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر باو ¿لڈ ہو گئے۔
اننگز کے آخری اوور میں بنگلہ دیش نے 13رنز بنا کر مقررہ اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے اور پاکستان کو سیریز کے پہلے میچ میں فتح کے لیے 142رنز کا ہدف دیا ہے۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان اور پہلا میچ کھیلنے والے حارث رو ¿ف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو اننگز کی دوسری ہی گیند پر کپتان بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے وکٹ کیپر کو کیچ دے بیٹھے اور پاکستان صفر پر پہلی وکٹ سے محروم ہو گیا۔
پہلا میچ کھیلنے والے احسن اور محمد حفیظ نے اسکور کو 35 تک پہنچایا لیکن مستفیض الرحمان کی گیند کو حفیظ سمجھنے میں ناکام رہی اور ان کے بلے باہری کنارہ لینے کے بعد کور میں کھڑے امین الاسلام کے ہاتھوں میں محفوظ ہو گئی۔احسن کا ساتھ دینے تجربہ کار شعیب ملک آئے اور دونوں نے تیسری وکٹ کے لیے 46رنز کی شراکت قائم کر کے ہدف کا کامیابی سے تعاقب جاری رکھا لیکن پہلا میچ کھیلنے والے احسن 36رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد امین الاسلام کا شکار بن گئے۔افتخار احمد اور شعیب ملک نے اسکور 117 تک پہنچایا جس کے بعد افتخار احمد بھی پویلین لوٹ گئے لیکن دوسرے اینڈ سے شعیب ملک ڈٹے ہوئے ہیں۔
پاکستان نے تین گیندوں قبل ہی ہدف حاصل کر کے میچ میں 5وکٹوں سے فتح حاصل کر کے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔
پاکستان کی جانب سے شعیب ملک نے 45 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 58رنز کی اننگز کھیلی اور انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی20 میچ کل بھی لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts