نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

میری کرکٹ باقی ہے


میری کرکٹ باقی ہے


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹر شعیب ملک کاکہنا ہے کہ میری کرکٹ ابھی باقی ہے۔
بنگلا دیش کے خلاف میچ میں کامیابی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ابھی میری کرکٹ باقی ہے۔احسان علی کا پر اعتماد انداز دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی، اوپنر کو کھیلتا دیکھ کر 1999 میں اپنا پہلا میچ یاد آگیا۔
شعیب ملک نے کہا کہ ہمارا ٹارگٹ اچھی کرکٹ کھیلنا تھا جس میں کامیاب رہے، ٹیم میں کم بیک کرنا کسی بھی کھلاڑی کے لئے مشکل ہوتا ہے اور میری یہی کوشش ہوتی ہے، جب بھی ٹیم سے ڈراپ ہوا گھر نہیں بیٹھا بلکہ انٹرنیشنل لیگز یا ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر خود کو فٹ رکھنے کی کوشش کی۔
 انسان ہمیشہ سیکھتا رہتا ہے اور سیکھنے کا عمل جاری رہتا ہے۔شعیب ملک نے کہا کہ پروفیشنل کھلاڑی ہمیشہ چیلنج کو قبول کرتا ہے، میں ورلڈکپ کا بالکل نہیں سوچ رہا بلکہ کل کے میچ کا سوچ رہاہوں، میری کوشش تسلسل سے کارکردگی دکھانے کی ہے۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts