نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

جرمنی میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی


جرمنی میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی



جرمنی(مانیٹرنگ ڈیسک)جرمنی کے جنوب مغربی علاقے میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔روٹ ایم سی قصبے میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
آلن پولیس نے فائرنگ کے واقعے میں ہلاک افراد کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کے بعد مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے، فائرنگ ایک شخص نے کی اور اس کا کوئی ساتھی مفررو نہیں ہے۔پولیس ترجمان روڈولف بیہلمایئر نے بتایا کہ میری معلومات کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق مشتبہ، جو جرمن شہری تھا، اور ایک یا اس سے زائد متاثرین ایک دوسرے کو جانتے تھے۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ متاثرین میں سے چند کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔روٹ ایم سی، میونخ سے تقریباً 170 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ہے۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts