نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

نیوزی لینڈ بھارت کیخلاف ٹی20 میچ ہار گیا


نیوزی لینڈ بھارت کیخلاف ٹی20 میچ ہار گیا




آکلینڈ(نیٹ نیوز)لوکیش راہل اور شیریاس آئیر کی نصف سنچریوں کی بدولت بھارت نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی20 میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
 آکلینڈ کے مقام پر دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شروع ہوا تو بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔اوپنرز نے نیوزی لینڈ کو 80رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا جس کے بعد مارٹن گپٹل 30رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔
دوسرے اینڈ سے کولن منرو نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کپتان کین ولیمسن کے ہمراہ اسکور کو 116 تک پہنچا دیا۔اس مرحلے پر نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا اس وقت لگا جب 59رنز بنانے والے کولن منرو کے بعد اگلے ہی اوور میں جارح مزاج آل راو ¿نڈر کولن ڈی گرینڈ ہوم بھی پویلین لوٹ گئے۔تین وکٹیں گرنے کے بعد ٹیم کے سب سے تجربہ کار کھلاڑیوں ولیمسن اور روس ٹیلر کی جوڑی نے میدان سنبھالا اور صرف 28 گیندوں پر 61رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کے بڑے سکور کی بنیاد رکھی۔البتہ اختتامی اوورز میں میزبان ٹیم تیر رفتار یسے رنز نہ بنا سکی جس کا خمیازہ انہیں میچ میں شکست کی صورت میں اٹھانا پڑا۔
نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنائے، ولیمسن نے 26 گیندوں پر 4 چوکوں اور اتنے ہی چھکوں کی مدد سے 51 جبکہ ٹیلر نے 27گیندوں پر 3 چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 54رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ، شردل ٹھاکر، یزویندر چاہل، شیوم ڈوبے اور رویندرا جدیجا نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم دوسرے ہی اوور میں ان فارم روہت شرما کی قیمتی وکٹ سے محروم ہو گئی لیکن اس کے بعد لوکیش راہل اور کپتان ویرات کوہلی وکٹ پر ڈٹ گئے۔دونوں نے دوسری وکٹ کے لیے 50گیندوں پر 99رنز کی ساجھے داری قائم کی جس کی بدولت بھارت نے اسکور کا کامیابی سے تعاقب جاری رکھا۔تاہم نیوزی لینڈ کی طرح بھارت کی ٹیم بھی یکے بعد دیگرے دوسری اور تیسری وکٹ گنوا بیٹھی اور 56 رنز بنانے والے راہل کے بعد کوہلی بھی 45رنز بنا کر چلتے بنے۔
دو اہم وکٹیں گرنے کے بعد میچ میں نیوزی لینڈ کی واپسی کی امید پیدا ہوئی اور اش سودھی نے شیوم ڈوبے کو بھی چلتا کردیا لیکن شریاس آئیر نیوزی لینڈ کی فتح کی راہ میں حائل ہو گئے۔انہوں نے 29گیندوں 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 58رنز بنا کر تن تنہا اپنی ٹیم کو ایک اوور قبل ہی ہدف تک رسائی دلا دی۔بھارت نے ایک اوور قبل ہی 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر کے میچ میں 6وکٹوں سے کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1کی برتری حاصل کر لی۔

Share:

Related Posts:

No comments:

Post a Comment